English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور اور بنٹوال کو جوڑنے والا پل غیر قانونی ریت کانکنی کی وجہ سے منہدم ہوا ، عوام نے لگایا الزام 

share with us

 

منگلورو 26؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) منگلور اور بنٹوال کو آپس میں جوڑنے والے پل کے زور دار بارش کے نتیجہ میں منہدم ہونے کی وجہ سے عوام کو آمدورفت کے لیے سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پل منہدم ہونے کے بعد لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے لمبی مسافت طئے کرنی پڑرہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ پل قریب پانچ دہائی قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ پی ڈبلیو افسران نے جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے پل کی بنیاد کمزور ہوگئی جس کی وجہ سے وہ منہدم ہوگیا ہے۔ دوسری طرف عوام کا ماننا ہے کہ غیر قانونی ریت کانکنی کی وجہ سے پل کمزور ہوگیا تھا اور یہی حادثہ کا سبب بنا ۔ بتایا جارہا ہے عوام نے غیر قانونی ریت کانکنی کی وجہ سے پل کے کمزور ہونے کے بارے میں انتظامیہ سے شکایت کی تھی ۔ 2015میں ضلع انتظامیہ نے پل کے 500میٹر کے اندر ریت کانکنی کے لیے مشینیں استعمال کرنے پر پابندی بھی عائد کی تھی۔ اس اچانک پل کے انہدا م کی وجہ سے ندی کنارے بسنے والے افراد کا تعلق بنٹوال تعلقہ سے کٹ گیا ہے۔ اب انہیں بنٹوال بی سی روڈ پولائی یا بنٹوال سدا کٹے پنچے موگرو موڈبدری سے ہوتے ہوئے سفر کرنا پڑرہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ششی کانت سینتھل نے اس بات پر پابندی عائد کردی ہے کہ پل کی جانب سے سواری جانے سے منع کردیا ہے اور اس پر نگرانی کے لیے پولیس کو بھی تعیینات کیا ہے۔ ایم ایل اے راجیش نائک اور سابق ریاستی وزیر بی رمناتھ رائے نے بھی جائے واردات کا معائنہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا