English   /   Kannada   /   Nawayathi

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ضلع بھر میں 238.1ملی میٹر بارش ، تمام تعلقوں میں بھٹکل میں 85.4ملی میٹر بارش ریکارڈ

share with us

کاروار 26؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ضلع بھرمیں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ضلع بھرمیں 238.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تمام تعلقوں میں بھٹکل تعلقہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اب تک بھٹکل میں 85.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر بھٹکل کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوناور میں 41.4ملی میٹر اور کمٹہ میں 21.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ دیگر تعلقوں میں کاروار میں 16.6 ،انکولہ میں 15.6 ، ہلیال میں 6.6 سداپور میں 4.2، سرسی میں 16.5 جوئیڈا میں 20اور یلاپور میں 11.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے کم بارش منڈگوڈ میں ہوئی جہاں صرف 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کل ملاکر جون کے مہینے میں زیادہ تر 699ملی میٹربارش ہوئی ہے اور اب تک کل 595.6ملی میٹر بارش ضلع بھر میں ہوئی ہے۔ضلع کے ڈیم کی بات کی جائے تو وہاں بھی معمول سے زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ کئی ڈیموں میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے سے پانی چھوڑا گیا لیکن اب تک کہیں پر کوئی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک اسی طرح موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا