English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیمز میٹس شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات واپس ملنے کے حوالہ سے پر امید

share with us

واشنگٹن:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات جلد ان کے حوالے کر دی جائیں گی۔منگل کو اپنے ایک بیان میں امریکی وزری دفاع جمیز میٹس نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں اس امر کا عہد کیا تھا،جنوبی کوریا میں اقوام متحدہ کی فورسز ان باقیات کو وصول کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے پر امید ہیں کہ حوالگی کا عمل شروع ہو جائیگا۔سنگاپور معاہدے کی چوتھی شِق کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ جنگی قیدیوں اور جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کی باقیات حاصل کریں گے اور جن لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے انہیں فی الحال ان کے ملکوں کو واپس کیا جائے۔چند روز قبل امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگون نے کوریا کی جنگ میں لاپتہ ہونے والوں کے حوالے سے ایک یادداشت جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کو گزرے سالوں کے دوران 200 افراد کی باقیات ملی ہیں۔واضح رہے کہ کوریا کی جنگ کے دوران جزیرہ نما کوریا میں 35 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔پینٹاگون کے مطابق مذکورہ فوجیوں میں 7700 ابھی تک لاپتہ شمار کیے جاتے ہیں جن میں 5300 شمالی کوریا میں لاپتہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا