English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے امور سنبھال لیے

share with us

زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے بھی درخواست دیں گے،ایشر بیلی

ماسکو:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کیا خلا میں بھی کوئی سلطنت آباد ہوسکتی ہے؟؟ اس کا تو ابھی پتا نہیں مگر روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا کی ویانا میں خصو صی تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سائنس دان ایگور ایشربیلی نے حلف اٹھایا، وہ جنوری دوہزار سترہ میں پانچ سالہ مدت کیلئے سربراہ منتخب ہوئے تھے اوراس دن خلائی سلطنت کے کیلنڈر کی ابتدا قرار دیا گیا۔ایشر بیلی نے کہا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے بھی درخواست دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا