English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ معاملے پر تھریسامے کا وائٹ پیپر تیارہوگیا،اختلافات بدستور برقرار

share with us

اجلاس چیکرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ و زیرا عظم کابینہ ارکان کو بریگزٹ معاملے کی تفصیلات پربریفنگ بھی دیں گی

لندن :26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)بریگزٹ معاملے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا وائٹ پیپر تیار ہوگیا لیکن اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریگزٹ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تھریسامے کا وائٹ پیپر تیار کرلیا گیا ہے۔برطانوی کابینہ میں کشیدگی کے پیش نظر اجلاس شہر سے باہر چیکرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں و زیرا عظم کابینہ ارکان کو بریگزٹ معاملے کی تفصیلات پربریفنگ بھی دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ چیکرز سے استعفے دے کر نکل جائیں گے۔دوسری طرف ایک کابینہ رکن نے بریگزٹ معاملے پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس ایک پاجامہ پارٹی کی مانند ہوگا۔واضح رہے کہ اجلاس کے چند روز بعد یورپی یونین کی اہم سربراہی کانفرنس بھی منعقد ہونی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا