English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی ویت نام:مٹی کو تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک 12 لا پتہ

share with us

ویتنام:25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی ویت نام  میں  شدید بارشوں کے باعث  مٹی کے تودے گرنے سے  7 افراد ہلاک اور 12  لا پتہ ہو گئے ہیں۔ حکام  کے مطابق ،  لائی چاو نامی شہر میں 5جبکہ ہا   گیانگ شہر  میں دو افراد  مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہو ئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ  سیلابی ریلے میں 12 افراد  بہہ گئے ہیں جن   کی تلاش جاری ہے ۔محکمہ موسمیات  نے امکان  ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا جس کےلیے  عوام  ضروری احتیاط تدابیر کریں ۔ واضح رہے کہ  جنوب مشرقی ایشیائی ملک  ویت نام میں ہر سال  سینکڑوں افراد سیلاب  اور مٹی کو تودے گرنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا