English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا میں فرقہ وارانہ فسادات، 86 لوگوں کی موت

share with us

ابوجا:25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 86 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی نائیجیریا کے پلاٹیو اسٹیٹ میں ہونے والی زیادہ تر جھڑپیں مسلم چرواہوں اور عیسائی کسانوں کے درمیاں پیش آئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 86 لوگ ہلاک ہو گئے۔ اتوار کی شب ملک کے صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں ایک دوسرے مقام پر بھی دونوں فرقوں کے لوگوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حالانکہ مہلوکین کی تعداد کے حوالے سے نائیجیریا کی حکومت نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس کی اطلاع ایک مقامی نیوز چینل نے پلائٹیو اسٹیٹ میں محکمہ پولیس کے ترجمان میتھس تائیوپیو کے حوالے سے دی ہے۔ملک کے صدر محمد بوہاری نے عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میری ہمدردی فساد متاثرین کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'تمام لوگوں کے قتل کے ذمہ دار اور شرپسند عناصر سمیت فرقہ ورانہ فسادات فروغ دینے والے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق پلائٹیو اسٹیٹ کے گورنر سیمان لالونگ نے متاثرہ علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے سےقبل بتایا کہ تمام علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے  واضح رہے کہ گذشتہ برسوں میں مسلم چرواہوں اور عیسائی کسانوں کے درمیان کئی مرتبہ ایسے فسادات برپا ہو چکے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا