English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہفتہ نہ دینے پر پینتالیس سالہ شخص پر حملہ کے الزام میں دو افراد گرفتار 

share with us

منگلورو 25؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) ومنجور میں ہفتہ نہ دینے پر گجری دکان کے مالک پر حملہ کے الزام میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت نواز (25) مقیم بنگالا گڈے اور محمد شارخ (22) مقیم موڈوشیڈے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ملزمین پر الزام ہے کہ انہو ں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گجری دکان کے مالک خالد (45) پر ہفتہ نہ دینے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم شارخ پر ومنجور کے قریب پیش آئے چرن قتل معاملہ کا بھی الزام ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جس گروہ نے خالد پر حملہ کردیا تھا چرن قتل معاملہ میں اسی گروہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا