English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کل شام سے ہورہی ہے لگاتار بارش ، عام زندگی مفلوج 

share with us

 

بھٹکل 25؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں کل شام سے ہورہی موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔لگاتار ہورہی بارش سے جہاں لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں پریشانی ہورہی ہے تو دوسری طرف دکانوں میں خریداری نہ کے برابر ہے۔کل شام سے ہورہی بارش نے لوگوں کو گھروں پر ہی رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس بارش کے ساتھ ہی موسم بالکل بدل گیا ہے اور درجۂ حرات گر کر ستائیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔صبح تقریباً آٹھ بجے سے بارش شروع ہوئی اور تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ اس کے بعد دوپہر پاؤنے دوبجے سے شام تک جاری رہی ۔ عصر بعد کچھ وقت کے لیے بارش رک گئی لیکن لوگوں نے ابرکو دیکھ کر گھر وں پر ہی رہنے میں عافیت سمجھی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک بارش کا سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا۔ اگر بارش کا سلسلہ یوں ہی کچھ روز چلتا رہے گا تو سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوجائیں گی اور لوگوں کو مزید پریشانیاں اٹھانی پڑیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا