English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر میں آج شام موسلادھار بارش ، نالیوں میں پھنسا کچرہ سڑکوں پر نکل آیا ، عوام پریشان

share with us

 

بھٹکل 24؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں آج شام ہوئی موسلا دھار بار ش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور نالیوں میں بھراکچرہ سڑکوں پر نکل آنے سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آج قریب چار بجے موسلا دھار بارش شروع ہوئی جو تقریباً ساڑھے چھ بجے کم ہوئی ۔ بارش شروع ہونے سے قبل بازار کا رخ کرنے والے افراد دکانوں اور پٹرول بنکوں پر کھڑے نظر آئے۔ دو دن سے شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی تھی لیکن اس اچانک موسلادھار رخ اختیار کرنے سے عوام اب اپنی چھتریاں اور رینکوٹ اپنے ساتھ رکھنے ہی میں عافیت سمجھ رہے ہیں۔ جگہ جگہ ٹہرے پانی میں کچرہ بڑی مقدار میں نظر آیا جس کو لے کر عوام میں چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئیں ہیں۔ اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ بارش شروع ہونے سے قبل نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی تیزی کے ساتھ نہیں بہتا اور اس میں جمع کچرہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پانی کے ساتھ کچرہ بھی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نالیوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے بدبو پھیل جاتی ہے اور اس سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہوتے ہیں۔ عوام نے متعلقہ ذمہ داروں سے درخواست کی ہے کہ پہلی فرصت میں نالیوں کی صفائی کرکے عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے نجات دلائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا