English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے اپنی حدود کی طرف بڑھتے ڈرون طیارے کو میزائل سے روک دیا

share with us

تل ابیب:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے شام کی سرحد سے اپنی طرف بڑھتے ڈرون طیارے کو میزائل سے  روک  دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دوپہر کے بعد شام کی طرف سے اسرائیل کی سرحدوں کی طرف بڑھتے ڈرون طیارے پر پیٹریاٹ دفاعی میزائل سے فائر کیا گیا۔اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ڈرون طیارے کو روک دیا گیا تاہم اسے نشانہ نہیں بنایا گیا، مذکورہ طیارے  کے کس سے متعلق ہونے کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں۔امریکہ کی تمام تر تنبیہات کے باوجود شام میں بشار الاسد انتظامیہ  اور اس کے حامی ملک ایران نے ملک کے وسطی حصے میں کامیابیوں کے بعد جنوبی حصے کا بھی کنٹرول حاصل کرنے کے لئے بدھ کے روز اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع علاقے درعا میں آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے نومبر 2017 کو اپنے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسد انتظامیہ  کے ڈرون طیارے کو پیٹریاٹ میزائل سے گرانے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا