English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتہ 192 افراد کی تلاش جاری

share with us

حادثہ 6روز قبل پیش آیا تھا،لوگ اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے کیلئے جھیل کنارے پہروں انتظار کرتے ہیں

جکارتہ:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی جھیل ٹوبا میں کشتی کے حادثے میں لاپتہ  192 افراد کی تلاش جاری ہے، لوگ اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے کیلئے جھیل کنارے پہروں انتظار کرتے ہیں۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ 6 روز قبل پیش آیا۔18 جون کو خراب موسم کے باعث ڈوبنے والی کشتی پر سوار 18 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتی پر 200 سے زائد لوگ سوار تھے اور 192 تاحال لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق جس مقام پر کشتی ڈوبی اسکی گہرائی ساڑھے چار سو میٹر کے لگ بھگ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا