English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین مذہبی پابندیوں اوربھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں پہلے نمبر پر,رپورٹ 

share with us

55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا،رپورٹ 

نئی دہلی /بیجنگ:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی سروے کے مطابق 28 فی صد ملکوں میں مذہبی پابندیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے، عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔چین حکومتی سطح پر مذہبی پابندیوں اور بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں سرفہرست ہے ۔بین الاقومی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں دنیا کے ایک سو اٹھانوے ملکوں میں 2016 کے دوران مذہبی پابندیوں کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا، 144 ملکوں میں عیسائی اور 142 ملکوں میں مسلمان اس کی زد میں رہے۔رپورٹ کے مطابق چین مذہبی پابندیوں جبکہ بھارت معاشرتی اعتبار سے سب سے زیادہ مذہبی تعصب والا ملک ہے، زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر ، روس ، انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا