English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے ماں کو ڈھونڈنے گئے دو بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔ تین سالہ بچہ جاں بحق ، ایک شدید زخمی 

share with us

 

کاسرگوڈ 24؍ جون 218(فکروخبر نیوز) اپنے ماں ڈھونڈنے گئے دو بچے ٹرین کی زد میں آنے میں سے ایک بچہ کے جاں بحق اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی واردات کمبلے کے قریب موگرل علاقہ میں آج پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی بچہ کی شناخت بلال ابن صدیق (03) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ پانچ سالہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لیے منگلور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ بچوں کا گھر ٹرین کی پٹریوں سے بالکل قریب واقع ہے۔ اپنے ماں کو گھر میں نہ پاکر بچے ڈھونڈتے ڈھونڈتے پٹریوں پر نکل آئے۔ اس دوران کنور سے منگلور جانے والی ٹرین وہاں سے گذررہی تھی اوراس کی زد میں آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ کاسرگوڈ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا