English   /   Kannada   /   Nawayathi

زمبابوے :صدرکی ریلی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

share with us

ہرارے:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کی ریلی میں دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زمبابوے کی سرکاری میڈیا رپورٹز کے مطابق ہفتے کےروز ملکی صدر ایمرسن منانگاگوا کے ایک ریلی میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے دن زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بولا وایو میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔خیال رہےکہ ہفتے کےروز ایمرسن منانگوا بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کر رہےتھے۔اسی دروان وہاں دھماکہ ہوا،جس سےپورا اسٹیڈیم دہل گیا۔میڈیا رپورٹز کے مطابق اس واقعے میں ایمرسن محفوظ ہیں،فوری طور پر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔واضح رہےکہ صدر ایمرسن تیس جولائی کے الیکشن کی مہم کے دوران  بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ریلی میں شریک ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹز کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔اس حملے کو صدر کے قتل کرنے کی کوشش قراردیا جارہاہے۔بتایا جارہاہےکہ اس حملے میں حکمراں جماعت زانو پی ایف کے کچھ سنیئر ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہےکہ صدر ایمرسن نے رابرٹ مگابے کے طویل اقتدار کے خاتمے کے بعد گزشتہ برس نومبر میں ہی یہ عہدہ سنھالا تھا۔ مگابے 37 سال اقتدار پر قابض تھے۔مگابے کی حکومت ختم ہونے کے بعد زمبابوے میں پہلی مرتبہ الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس انتخابی عمل کو صدر ایمرسن کے لیے انہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا