:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

منگلور 23؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) جنگلی ہاتھی کے کار پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے کار کو بری طرح نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس پر سوار سات افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ زخمیو ں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اپنا انگڈی ، سبرامنیا اسٹیٹ اہم شاہراہ پر آج صبح سویرے پیش آیا۔ ماروتی اومنی کار دھرمستھلا سے سبرامنیا جارہی تھی ۔ جب کار بیلی نیلے علاقہ میں پہنچی تو اسی وقت ایک جنگلی ہاتھی راستہ پار کررہا تھا۔ اس دوران ڈرائیور نے اومنی کار ہاتھی کے قریب لے جاکر روک دی ۔ اومنی کار کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ہاتھی بے قابو ہوگیا اور اومنی پر حملہ آور ہوگیا۔ اتفاق سے اسی وقت ایک بس وہاں سے گذررہی تھی جس نے مسلسل ہارن بجاکر ہاتھی کو خوفزدہ کردیا اور ہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بس کے وقت پر پہنچنے سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |