English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر:بی جے پی رہنما لال سنگھ کی صحافیوں کو دھمکی,نیشنل کانفرنس کا لال سنگھ کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ

share with us

جموں و کشمیر:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے لال سنگھ کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر کے صحافیوں کو دھمکی دی ہے۔نیشنل کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال سنگھ کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ لال سنگھ نے کشمیری صحافیوں کودھمکی دی ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے کہا: 'اگر کشمیری صحافی اپنے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کریں گے تو ان کا انجام وہی ہوگا جو سینیئر صحافی شجاعت بخاری کا ہوا'۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدراورسابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'پیارے صحافیو! آپ کے ساتھی کشمیری صحافیوں کو بی جے پی رہنما کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ شجاعت بخاری کی موت کو صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے'۔لال سنگھ جمعہ کے روز کھٹوعہ ریپ اور قتل معاملے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیری صحافیوں نے کٹھوعہ معاملے میں عوام کو گمراہ کیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا