English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن: بریگزیٹ کیخلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد کا مظاہرہ

share with us

لندن:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی عوام کو بریگزیٹ پر پچھتاوا، لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد کا مظاہرہ، مظاہرین نے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔تاریخی بریگزیٹ ریفرینڈم کے دو سال بعد ہی برطانوی عوام کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے یورپی یونین سے علحیدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔23 جون دو ہزار سولہ کو یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے لیےریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 52 فیصد ووٹروں نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا