English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :عازمین حج سے ضرورت سے زائد رقم کی جارہی ہے وصول ، نئے وزیرحج ضمیراحمد خان کا الزام

share with us

بنگلور:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے نئے وزیرحج ضمیراحمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سفرحج کےنام پر عازمین حج کو لوٹا جارہاہے۔ بنگلورو میں ضمیراحمد خان نے کہاکہ مرکزی حج کمیٹی عازمین حج سے کیوں زائد رقم وصول کررہی ہے؟ ضمیر احمد خان نے اس پورے معاملے میں اشاروں ہی اشاروں میں  ہیراپھیری کا بھی الزام عائد کیا ۔مختلف اخراجات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ضمیراحمد خان نےکہا کہ موجودہ وقت میں ایک شخص ایک لاکھ 30 ہزارسے ایک لاکھ  40  ہزار روپے میں حج کا سفر مکمل کرسکتاہے ۔ لیکن مرکزی حج کمیٹی فی عازم حج  2 لاکھ 26 ہزار روپئے کیوں وصول کررہی ہے۔کرناٹک کے نئے وزیرحج کے مطابق یہ ایک طرح سے عازمین حج کا استحصال اور لوٹ کا معاملہ دکھائی دے رہاہے ۔ ہوائی سفر،رہائش، مقامی ٹرانسپورٹیشن اس طرح کئی چیزوں  میں زائدرقم چارج کی گئی ہے۔ ضمیراحمد خان نے کہاکہ وہ اس معاملے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائیں  گے ۔ ضمیراحمد خان نے مزید کہاکہ یہ ہیرا پھیری بند ہونی چاہئے۔ عازمین حج پرخرچ کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی حکومت کو ٹھوس قدم اُٹھانے چاہئیں۔ادھر بنگلورو میں حج آپریشن سے وابستہ افراد بھی مانتے ہیں کہ عازمین حج سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے۔ حج ٹرینر اعجازاحمد کے مطابق اگر سنجیدہ کوششیں کی جائیں ، تو سفرحج کی موجودہ رقم کوبڑی حد تک کم کیاجاسکتاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا