English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی مصنوعات پر اب بھارت بھی عائد کرے گا اضافی ٹیکس

share with us

نئی دہلی:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ اور دیگر ممالک کے مابین تجارتی جنگ کے دوران بھارت نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو درآمدی محصولات کے حوالے سے مناسب جواب دے دیا ہے۔اب امریکی مصنوعات کی بھارت میں درآمد پر اربوں روپے کے نئے محصولات کا نفاذ بہت جلد عمل میں آئے گا۔ ان مصنوعات میں زرعی اشیاء اور دیگر سٹیل کے مصنوعات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکہ سے درآمد ہونے والے چنے اور بنگالی چنوں پر اضافی محصولات کو 60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی مسور کی دال پر 30 فیصد اضافی ٹیکسز کو عائد کیا گیا ہے۔ امریکہ کے بورک ایسڈ پر 7.5 فیصد  اور سٹیل کے مصنوعات پر اضافی ٹیکس کو درج کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان مصنوعات کے علاوہ سیب، سٹیل اور لوہے کے اشیاء، ناشپاتی، سٹیل سے بننے والی مصنوعات، ٹیوب پائپز کی اشیاء اور دیگر اشیاء پر محصولات کو بڑھا دیا گیا ہے۔بھارت کے محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اضافی محصولات کا نفاذ 4 اگست سے عمل میں آئے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھا دیا ہے جس سے بھارت پر 1650 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہوگا۔چنانچے اس کے جواب میں اب بھارت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا