English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹیرر فنڈنگ نیٹ ورک کا مبینہ ماسٹر مائنڈ یو پی اے ٹی ایس کی گرفت میں

share with us

نئی دہلی:21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر ٹیرر فنڈنگ کے ماسٹر مائنڈ رمیش شاہ کو مہاراشٹر کے پونے سے گرفتار کر لیا ہے۔اے ٹی ایس کے افسروں نے بتایا کہ 28سالہ رمیش کو یوپی اے ٹی ایس نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کی مدد سے کل گرفتار کیا تھا۔رمیش کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جارہا ہے۔یہاں عدالت میں اس کی ریمانڈ کے لیے عرضی دی جائے گی اور ریمانڈ ملنے پر اس سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ رمیش کے بارے میں جانکاری پچھلے دنوں گورکھپور سے 24مارچ کو گرفتار کیے گئے 6 مشکوک دہشت گردوں سے ملی تھی۔پکڑے گئے 6 مشکوک پاکستانی ہینڈلر کی ہدایت پر دوسرے ملکوں سے اپنے کھاتے میں پیسہ منگواتے تھے ۔پولیس نے مزید بتا یا کہ پوچھ تاچھ میں پتا چلا تھا کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ بہار کے گوپال گنج باشندہ رمیش شاہ ہے ۔تبھی سے اے ٹی ایس اس کی تلاش میں تھی ۔نئی دہلی : اتر پردیش اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر ٹیرر فنڈنگ کے ماسٹر مائنڈ رمیش شاہ کو مہاراشٹر کے پونے سے گرفتار کر لیا ہے۔اے ٹی ایس کے افسروں نے بتایا کہ 28سالہ رمیش کو یوپی اے ٹی ایس نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کی مدد سے کل گرفتار کیا تھا۔رمیش کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لکھنؤ لایا جارہا ہے۔یہاں عدالت میں اس کی ریمانڈ کے لیے عرضی دی جائے گی اور ریمانڈ ملنے پر اس سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ رمیش کے بارے میں جانکاری پچھلے دنوں گورکھپور سے 24مارچ کو گرفتار کیے گئے 6 مشکوک دہشت گردوں سے ملی تھی۔پکڑے گئے 6 مشکوک پاکستانی ہینڈلر کی ہدایت پر دوسرے ملکوں سے اپنے کھاتے میں پیسہ منگواتے تھے ۔پولیس نے مزید بتا یا کہ پوچھ تاچھ میں پتا چلا تھا کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ بہار کے گوپال گنج باشندہ رمیش شاہ ہے ۔تبھی سے اے ٹی ایس اس کی تلاش میں تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا