English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ میں پانچ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی ریپ، چار لاپتہ

share with us

کھونٹی :21؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع میں 5 لڑکیوں کے ساتھ حیوانیت کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔پانچوں متاثرہ لڑکیاں انسانی اسمگلنگ کے خلاف بیداری مہم چلانے کے لیے گاؤں گئی تھیں اسی دوران ان کے ساتھ یہ حیوانیت کی گئی۔ کھونٹی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) اشونی کمار سنہا کے مطابق ماؤنوازوں سے متاثرہ اڑکی تھانہ علاقہ میں پانچوں لڑکیاں نکڑ ناٹک کرنے کے بعد واپس کھونٹی لوٹ رہی تھیں۔ تبھی 10 نوجوان آئے اور اسلحہ کے زور پر ان لڑکیوں کو اغوا کر لیا۔ اس کے بعد قریب کے ہی جنگل میں لے جا کر ان کے ساتھ اجتماعی ریپ کو انجام دیا۔ متاثرہ لڑکیاں کھونٹی کے ہی ایک این جی او کے لیے کام کرتی ہیں۔ ایس پی سنہا نے گینگ ریپ کی واردات کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی اطلاع تب ملی جب گینگ ریپ کی شکار لڑکیاں کسی طرح وہاں سے بھاگ کر کھونٹی تھانے پہنچیں اور پولیس کو پورے معاملے کی تفصیلات بتائی۔ 10 میں سے پانچ لڑکیاں ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ کھونٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ بقیہ چار لڑکیوں کو جلد ہی برآمد کر لیا جائے گا۔معاملے کی تفتیش میں لگی کھونٹی پولیس کو یہ اطلاع ملی ہے کہ اس گینگ ریپ کی واردات کو انجام دینے میں پتھل گڑھی کے بھی کئی لوگوں کا ہاتھ ہے۔اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں ریپ کو انجام دیا گیا وہ ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقہ ہے۔ پولیس جب بھی اس علاقے میں گئی ہے ماؤنوازوں نے انہیں ہی قید کر لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس ابھی تک موقع پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا