English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی کی کار کو نشانہ بنا ڈالا

share with us

غزہ :18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ڈرون نے مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مشرقی غزہ کے مضافاتی علاقے شجاعیہ کالونی کی ایک گلی میں پارک کی گئی گاڑی کو نشانہ بنایا۔قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوچی اڈاری کے مطابق غزہ میں آتشی پتنگوں کی یونٹ کے سربراہ کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے غزہ کے نوجوانوں کے ایک گروہ نے آتشی پتنگوں کی مدد سے اسرائیلی حدود میں کافی کارروائیاں کیں جس کے تحت یہودی آبادکاروں کو کافی مالی مشکلات کا سامنا 
ہے۔اسرائیلی ترجمان نے غزہ کی طرف سے اڑائے گئے آتشی پتنگوں کی وجہ سے یہودی آبادکاروں کے مالی نقصانات کے پیچھے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا