English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرے بھائی کے قتل کے اصل ذمے دار بی جے پی رہنما ہیں: ڈاکٹر کفیل

share with us

یوپی:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ڈاکٹر کفیل خان کے بھائی پر ہوئے قاتلانہ حملے کے معاملے میں متاثرہ خاندان نے بی جے پی کے رہنما پر سنگین الزام لگائے ہیں۔اس معاملے پر اتوار کو میڈیا سے مخاطب ہوئے ڈاکٹر کفیل نے ریاستی حکومت اور ریاستی پولیس پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے اس کیس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر کفیل نے  مزید بات چیت میں بی جے پی رکن پارلیمان کملیش پاسوان اور ستیش نانگلیا پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بی جے پی رہنماؤں سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن میرے رشتے دار کی ایک اراضی پر کملیش اور ستیش نے فروری میں قبضہ کر لیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جب اس کے خلاف قانونی کاروائی کی تو انہوں نے ہائی کورٹ سے سٹے لے لیا۔ یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ اتر پردیش پولیس کسی اور کی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔ کفیل خان نے کہا کہ ہم اس کیس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس کیس کی تحقیقات اتر پردیش پولیس کرے۔ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر 10 جون کو گورکھ ناتھ مندر سے کچھ دوری پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ وہ وہ دیر رات تقریباً 10.30 بجے کسی شخصی کام سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ حملے کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اس حملے میں کاشف کو تین گولیاں لگیں تھیں۔ اس حملے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ اب تک پولیس نے اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان اتر پردیش پولیس پر سوال اٹھا رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا