English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر

share with us

نئی دہلی:18؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا کنفیڈریشن آف گڈس آپریٹرس ایسو سی ایشن (اے آئی سی او جی او اے) کی نمائندگی میں ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کر دی ہے۔اے آئی سی او جی او اے  نامی ٹریڈ یونین کی تنظیم نے آج سے ملک گیر سطح پر اس وقت تک احتجاج کا اعلان کیا ہے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ آل انڈیا کنفیڈریشن آف گڈز نامی ٹرانسپورٹرز کی ملکی سطح کی تنظیم کی قیادت میں آج ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال شروع ہو گئی ہے،  تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی اور صنعتی مصنوعات کی آج سے سپلائی بند رہےگی۔  اطلاعات کے مطابق متعدد علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں تجارتی و دیگر شعبوں کے سازوسامان کی فراہمی پر اثر پڑے گا۔
اے آئی سی او، گوا کے صدر بی چین ریڈی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اور جی ایس ٹی کی خامیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس احتجاج کا اعلان اپریل کے مہینے میں ہی کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں جیسے کرناٹک، کیرالہ، آندھراپردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، پنجاب، راجستان، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دلیّ این سی آر میں جاری اپنی رپوٹز میں کہا ہے کہ ان ریاستوں میں 2 سے 3 دن تک سپلائی متاثر رہےگی۔
واضح رہے کہ ملک کے ٹرانسپورٹ کے شعبے پر (اے آئی سی او جی او اے)کی گرفت بہت مظبوط ہے اور اس نے 20 جولائی سے باضابطہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن دیگر تنظیموں کی حمایت نہ ملنے کی وجہ سے حکومت پر زیادہ دباؤ نہیں بن پا رہا تھا لیکن اب مجموعی طور پر انہیں حمایت مل گئی ہے جس کے باعث یہ احتجاج زوردار اور متاثرکن ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا