English   /   Kannada   /   Nawayathi

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری

share with us

غزہ:17؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی سرحدوں  کے شمالی علاقہ جات پر کل شام کے وقت فضا سے بمباری کی۔اسرائیلی فوج کے پریس آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے حماس کی مسلح شاخ عزت الدین الا قاسم بریگیڈ کی ایک رصد گاہ کو نشانہ بنایا۔بتایا گیا ہے کہ یہ رصد گاہ غزہ کی سرحدوں سے اسرائیل کو بھیجے گئی آگ جلنے والی پتنگوں  کو اڑائے جانے والے مقام کے قریب واقع ہے۔ادھر فلسطین نے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی پریس میں فلسطینی مظاہرین کی جانب سےغزہ کی پٹی کے جوار کے علاقے میں واقع یہودی بستیوں  پرہیلیم گیس والے  غباروں اور آگ جلنے والی پتنگوں کے گرنے سے آتشزدگی کے واقعات پیش آنے کی خبریں شائع ہوئی تھیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا