English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہتک عزت کیس: راہل گاندھی کے خلاف فرد جرم عائد

share with us

مہاراشٹر:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن کی جانب سے دائر ہتک عزت کے ایک کیس میں کانگریس کے صدر کو عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی کی ایک ضلعی عدالت نے آر ایس ایس کے ایک کارکن کی جانب سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس کی سماعت کے بعد انہیں مجرم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی پیشی کے لیے آج ممبئی پہنچے تھے۔ انہوں نے عدالت کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کی حمایت کی۔یاد رہےکہ اس سے قبل انہیں 23 اپریل کو کورٹ میں پیش ہون اتھا لیکن کسی بنا پر وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر رہے، ان کے وکیل نے انہیں ذاتی طور پر عدالت میں حاضر نہ ہونے کی اجازت دیے جانے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ آر ایس ایس کے ایک کارکن نے راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ اس لیے دائر کیا تھا  کیوں کہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کے لوگوں نے ہی گاندھی کا قتل کیا تھا۔ 6 مارچ 2014 کو ان کے اس متنازع بیان کے بعد آر ایس ایس کے کارکن راجیش کنٹے نے ان کے خلاف فرد جرم عائد کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا