English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی کے قتل کی سازش والے خط پر شرد پوار نے اٹھائےسوال

share with us

مہاراشٹرا :11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی سازش والے خط پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔شرد پوار  کا کہنا ہے کہ ایک مستعفی سی آئی ڈی افسر نےانہیں بتایا ہے کہ خط میں ایسا کچھ نہیں ہے اور اس کا استعمال صرف لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ شرد پوار نے مزید کہا ، 'نریندد مودی کہتے ہیں کہ ایک دھمکانے والا خط موصول ہوا ہے‘۔ میں نے ایک مستعفی پولیس افسر سے بات کی جو کہ سی آئی ڈی کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ خط میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے شہر پونے کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  باغی ماؤنواز سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرز پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہلاک کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جس میں دلت سماجی کارکن، ایک پروفیسر اور محکمہ دیہی ترقی کے ایک سابق وزیر بھی شامل ہیں۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پولیس نے ان پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=rgvG-pSBq8w

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا