English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاری محمدعثمان قریشی کے انتقال پر دفترتعلیمات میں تعزیتی نششت کا انعقاد 

share with us

لکھنؤ؍11؍جون؍2018(فکروخبر /پریس ریلیز) دارالعلوم ندوۃ العلماء میں شعبہ امتحان کے سابق ذمہ دار قاری محمدعثمان قریشی کے انتقال پر دفترتعلیمات میں تعزیتی نششت کا انعقاد حافظ عتیق الرحمن طیبی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، ڈاکٹر مولانا سعیدالرحمن اعظمی ندوی (مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء ) نے قاری صاحب کی خوبیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذات میں صلاح وصلاحیت دونوں مکمل شکل میں موجود تھیں،اور کسی بھی انسان کی مقبولیت کے لئے یہ نمایاں خصوصیت ہے،وہ نہایت خوش مزاج،دیانتدار، حسن اخلاق،اور اوصاف حمیدہ کے مالک تھے، اپنے مفوضہ فرائض بحسن وخوبی انجام دیئے، اور ہرایک کا بڑا خیال ولحاظ رکھتے تھے، ہر موقع پر حسن عمل کا ثبوت پیش کیا، اور مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی کے خاندان سے گہر ا ربط وتعلق تھا، رمضان شریف کے آخری عشرہ میں انکی رحلت نیکی کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ نماز جنازہ میں ندوۃ العلماء کے نائب ناظم مولانا محمدحمزہ حسنی ندوی سمیت ندوہ کے کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹرمحمدہارون رشید ندوی،ساجد حسین، رئیس الشاکری ندوی، ڈاکٹر محمدفرمان ندوی، محمدعبداللہ مخدومی ندوی، محبوب عالم ندوی، ارشاد اعظمی ندوی، محمدشمیم ندوی، عبدالرحمن ، ماسٹراحمدمیاں ، شاہد علی ندوی،محمداسلم کرمانی، ادیب الرحمن ندوی،ثناء اللہ ندوی ، محمدعارف ندوی ،معراج ندوی وغیرہ موجود تھے، حضرت مہتمم صاحب نے مرحوم کے لئے بلندئی درجات، اوروارثین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
محمدشمیم ندوی
مدرسہ ریاض الجنۃ (برولیا ، ڈالی گنج، لکھنؤ)کے ذمہ دارحضرت نے بھی تعزیت پیش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا