English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاؤرا سیمی مقدمہ مقدمہ سے باعزت بری کیئے گئے ملزمین کے خلاف داخل اپیل سماعت کے لیئے منظور

share with us

جمعیۃ علماء جبلپور ہائیکورٹ میں ملزمین کا دفاع کریگی، گلزار اعظمی

ممبئی:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے شہر جاؤرا سے تعلق رکھنے والے چار ملزمین جن پر ممنوع تنظیم سیمی کے رکن ہونے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیئے بینک لوٹنے کے الزامات عائد کیئے گئے تھے کو نچلی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مقدمہ سے باعزت بری کردیا تھا جس کے خلاف ریاستی سرکار نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس کا نمبر 2625/2016 ہے جسے ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کرتے ہو ئے ملزمین کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
اس معاملے کے تین ملزمین محمد ساجد عبدالستار، ابو فضل خان محمد عمران خان اور محمد اقرا عبدالراؤف نے جمعیۃ علما ء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی سے قانونی امداد طلب کی ہے اور اس تعلق سے انہوں نے مقامی وکیل محرم علی کے توسط سے ان کے خلاف داخل اپیل کی نقول اور دیگر دستاویزات دفتر جمعیۃ علماء ارسال کیئے ہیں ۔
جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے تینوں مسلم نوجوانوں کی جانب سے ارسال کی گئی قانون امداد کی درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ جمعیۃ علماء جبلپور ہائی کورٹ میں ملزمین کا دفاع کریگی اور اس تعلق سے سینئر وکلاء سے صلاح ومشورہ کیا جارہا ہے۔
گلزاراعظمی نے کہا کہ مقدمہ کا فیصلہ ۲۸؍ اگست ۲۰۱۴ء میں بھوپال ڈسٹرکٹ جج بی ایس بھدوریہ نے دیا تھا اور تمام ملزمین کو تعزیرا ت ہند کی دفعات 395,511,397 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 13,16نیز دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 28(1-B) (B) 27 سے ناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا تھا لیکن دو سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے بعد ریاستی حکومت نے نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس سے ملزمین اور ان کے اہل خانہ کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین محمد ساجد عبدالستار، ابو فضل عمران خان اور محمد اقرار عبدالراؤف کے اہل خانہ کی جانب سے موصول قانونی امداد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے اور مقامی وکیل محرم علی کو ہدایت دی ہیکہ وہ ریاستی حکومت کی اپیل کا جواب دینے کے لیئے سینئر وکلاء سے گفتگو کریں ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا