English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے شام کی سرحد پرحفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی

share with us

دبئی:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی مقاصد کے لیے شروع کی گئی دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترکی کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن’توکی‘ نے ایک بیان میں بتایا ہیکہ اس کی زیرنگرانی شام کی سرحد پر 911 کلو میٹر کے علاقے پر حفاظتی دیوار مکمل کرلی گئی ہے۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارگون طوران نے ’اناطولیہ‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا آخری فیز مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس فیز کی لمبائی 564 کلو میٹر تھی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر 711 کلو میٹر کے علاقے پر دیوار تعمیر کی گئی اور باقی علاقے کو دیوار کے بغیر چھوڑا گیاہے۔ اس میں دونوں ملکوں کی سرحد سے گذرنے والی العاصی نہر بھی شامل ہے۔طوران کا کہنا ہے کہ ایران کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا 144 کلو میٹر حصہ ان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ایران کی سرحد پر زیرتعمیر حفاظتی دیوار 2019ء4 کے موسم بہار تک مکمل کرلی جائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا