English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرنب مکھرجی کا نام پی ایم عہدہ کے لئے بڑھانے کی تیاری میں آرایس ایس: شیو سینا

share with us

مہاراشٹرا:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پروگرام میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کےشرکت کرنے کے بعد سے ملک کی سیاست میں امکانات کا دور جاری ہے۔ ہر کوئی اپنے امکانات ظاہر کر رہا ہے۔ سنگھ کے پروگرام میں پرنب مکھرجی کے شامل ہونے کے الگ الگ مطلب نکالے جا رہے ہیں۔ کوئی اسے سابق صدر کے ذریعہ کانگریس کو پیغام دینے کی کوشش کی نظر سے دیکھ رہا ہے تو کسی کو اس میں سنگھ کی چال نظر آرہی ہے۔ وہیں دوسری جانب شیو سینا کی مانیں تو سنگھ پرنب مکھرجی کا نام وزیر اعظم عہدہ کے لئے بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا ’’ ہمیں لگتا ہے کہ بی جے پی کو اکثریت نہیں ملنے کے حالات میں آر ایس ایس وزیر اعظم عہدہ کے لئے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا نام آگے لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ کسی بھی حالت میں بی جے پی اس مرتبہ کم سے کم 110 سیٹوں پر شکست پائے گی‘‘۔غور طلب ہے کہ آر ایس ایس کے پروگرام میں پرنب مکھرجی کے جانے سے کانگریس کی ناراضگی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ حالانکہ کانگریس نے سرے عام اس پر کچھ نہیں کہا ہے،لیکن سابق صدر کا یہ قدم ان کے لئے ناگزیر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا