English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھلیش سرکاری بنگلہ چھوڑ گئے، اے سی کے پائپ، بجلی کے بورڈ سب کو لے کر

share with us

یوپی:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے لیکن اس معاملے میں تنازع ختم نہیں ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اکھلیش یادو کے سرکاری بنگلے کی چابی جب سرکاری افسران کو ملی تو پتا چلہ کے بنگلے میں اے سی کے پائپ سمیت کئی چیزیں لے لی گئی ہیں۔اب یہ معاملہ سیاسی رنگ اختیار کر چکا ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی نے کہا کہ 'سماجوادی پارٹی کی مایوس سوچ کا نتجہ ہے'۔ دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی دفاع کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سرکاری بنگلے میں اُن کے اہل خانہ کی ضرورت کے اعتبار سے کئی چیزیں موجود نہیں تھیں جس کو انھوں نے خود لگوایا تھا، کیوں کہ یہ تمام چیزیں سرکاری نہیں تھیں اس لیے وہ اپنے ساتھ لے گئے'۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلے کی ٹائلز نکال دی گئیں ہیں اس کے علاوہ بجلی بورڈ اور سوچ بورڈ بھی غائب ہیں۔علاوہ ازیں سرکاری بنگلے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہم تحقیقات کریں گے اگر حکومت کی جانب سے مہیا کرائی گئی کوئی بھی چیز غائب ملتی ہے تو ہم نوٹس بھیجیں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا