English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ،اسرائیل بائیکاٹ کے بغیر القدس کی آزادی ناممکن ہے،حز ب اللہ 

share with us

فلسطینیوں کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑے گا،بیان 

بیروت:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)حزب آللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب آللہ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،امت مسلمہ امریکہ و اسرائیل کیساتھ سفارتی،اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردے تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائیگا،امریکہ،اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرنے سے مسئلہ فلسطین جلد حل ہوگا۔ہفتہ کو لنبنان کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم القدس کی بنیاد رکھ کر امام خمینی نے پوری دنیا کو فلسطین کیساتھ جوڑ دیا،یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،امام خمینی کی انقلابِِ اسلامی کی کامیابی سے پہلے بھی فلسطین پر گہری توجہ تھی اور اسی وجہ سے فلسطین کی حمایت اور امداد میں ایران کا اہم کردار نظر آتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا