English   /   Kannada   /   Nawayathi

ا سرائیلی عقوبت خانے سانپوں اور بچھوں کا مسکن بن گئے

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ا سرائیلی عقوبت خانے سانپوں اور بچھوں کا مسکن بن گئے۔فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں اور بتایا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں صفائی کے ناقص انتظام کے باعث جیلیں موذوی جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کامسکن بن چکی ہیں جو فلسطینی قیدیوں کے لیے ایک نیا عذاب ہیں۔فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی تمام جیلیں بالخصوص جزیرہ نما النقب، ایچل، الرملہ، نفحہ، بئر سبع، الدامون، شطہ اور عسقلان میں صفائی کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف فلسطینی قیدی وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ جیلیں موذی جانوروں اور کیڑے مکوڑوں سے بھر چکی ہیں۔فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے بتایا کہ صہیونی جیلر قید خانوں میں گندگی اور کیڑے مکوڑوں کو فلسطینیوں کو اذیتیں دینے کے ایک حربے کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں سانپ، زہریلے بچھو، کاکروچ اور پسو عام ہیں۔ بئر سبع، النقب اور متعدد دوسری جیلوں میں قیدیوں کی طرف سے سانپوں اور بچھوں کی موجودگی کی شکایات کی گئی ہیں۔حمدونہ نے کہا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ صہیونی جیلر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جیلوں میں سانپ اور بچھو پال رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی جیلوں میں خطرناک حشرات الارض کی موجودگی کی شکایات ملی ہیں، اس سے قبل بھی اسرائیلی جیلوں میں ایسی شکایات عام رہی ہیں۔ نفحہ جیل میں قیدیوں نے پہلے اور دوسرے درجے کے ذہریلے کئی بچھو مارے ہیں مگر آئے روز نے بچھو بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جو فلسطینیوں کی جان کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا