English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیجسوی یادو کی اوپیندر کشواہا کوعظیم اتحاد میں شمولیت کی دعوت

share with us

بہار:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) لوک سمتا پارٹی(آر ایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کچھ دنوں قبل بہار میں این ڈی اے کے چہرے کے طور پر نتیش کمار کو منتخب کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ وقت سے این ڈی اے میں سب کچھ پہلے کی طرح نہیں ہے۔ اس کی ایک وجہ آر ایل ایس پی ہے۔ دراصل جے ڈی یو کے بعد اب آر ایل ایس پی بی جے پی پر سیٹوں کو لے کر دباؤ بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔این ڈی اے اور اس کے اتحادی پارٹیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کی بات اس وقت پتہ چلی جب جمعرات کو منعقد ڈنر پارٹی سے آر ایل ایس پی کے رہنما اپیندر کشواہا غائب رہے۔جمعہ کے روز اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو نے آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپیندر کشواہا کو اپنے ساتھ آنے کی دعوت دی۔ تیجسوی نے کہا کہ اپیندر کشواہا کی این ڈی اے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ =اگرچہ کشواہا نے این ڈی اے میں کسی بھی طرح کی ناراضگی سے انکار کیا ہے اور اس سے الگ ہونے کی بات کو بھی بے بنیاد بتایا ہے۔غورطلب ہے کہ نتیش کمار کو این ڈی اے کا چہرہ بنائے جانے پر آر ایل ایس پی نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔آر ایل ایس پی کے ایگزیکٹو صدر ناگمنی نے چند روزقبل ہی کہا تھا کہ اگر کشواہا کو اتحاد کے رہنما کے طور پر پیش کرکے انتخاب لڑا جائے تو این ڈی اے کو بہار میں پارلیما نی اور اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی ملے گی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ بی جے پی کے بعد بہار میں این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں آر ایل ایس پی کی حمایت کی بنیاد سب سے بڑی ہے۔ قومی سطح پر ہماری پارٹی جے ڈی یو سے بڑی ہے اور 2014 کے عام انتخابات میں کشواہا کی حمایت سے این ڈی اے کو فائدہ ہوا ہے۔ تب جے ڈٰی یو اکیلے انتخاب لڑی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا