English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرنب مکھرجی کی آر ایس ایس کے اجلاس میں شرکت ,اویسی نے کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

share with us

حیدرآباد:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی آر ایس ایس کے اجلاس میں شرکت پر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہر حیدر آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ختم ہو چکی ہے۔ ایک شخص جس نے کانگریس پارٹی کے ساتھ 50 برسوں تک کام کیا اور صدر بھی بنائے گئے وہ آر ایس ایس کے صدر دفتر میں حاظر ہوئے'۔اویسی نے کہا کیا آپ کو ابھی بھی اس پارٹی پر اعتبار ہے۔ شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں بیان کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ پرنب مکھرجی نے دو مرتبہ مرشد آباد پارلیمانی حلقے سے جیت حاصل کی جس علاقے کی 70 فیصد آبادی مسلم ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ 2019 انتخابات میں ہم کو علاقائی جماعتون کا رخ کرنا چاہیے۔  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا