English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسیم رضوی کا متنازع بیان ،رام مندرکی تعمیر نہ ہونے سے مسلمان خوفزدہ

share with us

لکھنو:07؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سستی شہرت حاصل کرنے والے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے ایک بار پھر سے متنازع بیان دیا ہے۔ اترپردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے پیش نظر ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی بیان منظر عام پر آتا رہتا ہے۔اسی ضمن میں آج پھر شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا ہے کہ ملک کے مسلمان اس لیے دہشت میں ہیں کہ بھارت میں رام مندر کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 80 کروڑ ہندوؤں کا یقین اور اعتماد رام مندر سے منسلک ہے۔رضوی نےکہا کہ ملک میں گزشتہ سات دہائیوں سے کچھ شدت پسند مسلمانوں  کی وجہ سے 80 کروڑ ہندو عدالت کے دروازے پر کھڑے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وسیم رضوی نے اس معاملے میں بھارت کے وزیراعظم کو ایک خط بھی لکھا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں طبقات میں مسلسل نفرت بڑھتی جارہی ہے اور مسلمان خود کو بھی محفوظ نہیں سمجھ رہے ہیں، اور وہ اس وقت دہشت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ حالات دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی بھی وقت ملک میں فساد برپا ہوسکتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا