English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد اردنی وزیر اعظم نے صدر کو اپنا استعفی سونپا

share with us

اردن : 05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مالی بحران کے شکار عرب ملک اردن کے وزیر اعظم ہانی الملقی نے عوامی احتجاج کے پیش نظر آج اپنا استعفی شاہ عبداللہ کو سونپ دیاہے۔ذرائع کےمطابق یہ خبر آرہی ہےکہ اس استعفی کو شاہ عبداللہ ثانی نے اسی وقت قبول بھی کرلیا۔ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی نے موجودہ وزیر تعلیم عمر الرزاز کو نئی حکومت قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ اردن میں یہ تبدیلی گزشتہ کئی دنوں سے جاری ایک عوامی احتجاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہےکہ اردن کے دارالحکومت عمان سمیت کئی بڑے دیگرشہروں میں پچھلے ہفتے بدھ سے احتجاج جاری تھا۔خیال رہےکہ عمان حکموت نے ایک مجوزہ بل کے بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ،جس کے خلاف وہاں کی عوام سڑکوں پر اتر آئی اور وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ کر نے لگے۔ماناجارہاہےکہ اس عوامی احتجاج کو کئی ارکان پارلیمان سمیت کئی تجارتی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل رہی۔غور طلب ہےکہ اردن کا اکثریتی رقبہ صحرا پر مشتمل ہے،اس ملک گزشتہ ایک کے سال دوران روٹی جیسی بینادی اشیا سمیت بجلی اور ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اردن کے وزیر اعظم ہانی الملقی نے اردن کے بادشاہ ،شاہ عبداللہ ثانی سے حسینیہ محل میں دوپہر کے وقت ملاقات کی اور اپنا انہیں اسعفی سونپ دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا