English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں افطار پارٹی کا کیا اعلان

share with us

واشنگٹن:04؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سابق امریکی صدور نے باقاعدہ افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا تھا، لیکن گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے دو دہوں پرانی روایات کو ختم کیا تھاصدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس مسلمانوں کو ناراض کرتے ہوئے رمضان کے مقدس ماہ میں وہائٹ ہاؤس کی روایت کو ختم کرتے ہوئے افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا۔اطلاعات کے مطابق رواں برس انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی کا اعلان کیا ہے ۔ وہائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو افطار پارٹی کے اہتمام کی توثیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کی توثیق نہیں کی ہے ۔ سابق امریکی صدور نے باقاعدہ افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا تھا ۔لیکن 2017 ء میں ٹرمپ نے امریکہ کے دو دہوں پرانی روایات کو ختم کیا تھا۔اس حرکت کرنے پر ڈونالڈ ٹرمپ کو شدید تنقیدیں کی گئیں تھیں ۔ واشنگٹن ڈی سی کی مسجد کے امام طالب شریف نے ٹرمپ پر سخت تنقید کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا