English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا: مسلح افراد کی فائرنگ میں 15 افراد ہلاک ،حملہ کے ڈر سےلوگ نقل مکانی پر مجبور

share with us

نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میں شدت پسند گروپ بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 15 ہلاک اور 68 سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق شمال مشرقی شہر میدوگوری میں بوکو حرام  نے حملہ کیا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 68 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمی افراد کو فی الفور قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ حملے میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ آرمی ترجمان نے کہا کہ شہر میں آرمی بیس کے قریب بالے شواری علاقے میں یہ حملہ کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے ہی صدر محمد بحاری نے شدت پسند گروپ بوکو حرام کو ملک میں امن وامان قائم کرنے اور مستقل طور پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ محمدو بحاری کی اس پیشکش کے ایک ہفتے بعد ہی یہ حملہ کیا گیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ وہ ملک میں امن وامان کے خواہاں نہیں ہے، اگر وہ امن وامان کے متمنی ہوتے تو مذاکرات کے لیے تیار ہوجاتے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد عام شہری اپنی قیمتی جانیں گنواچکے ہیں اورہزاروں زخمی ہوئے۔ بوکو حرام نہ صرف مہلک حملوں میں ملوث ہیں بلکہ اسکول اور کالج کی معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ بوکو حرام کے اغوا کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں چند ماہ قبل ہی 2 سو سے زائد اسکولی طالبات کو اغوا کیا گیا تھا۔ بوکو حرام ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور وہ اسلامی حکومت قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا