English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: حافظ سعید بھی پاکستانی عام انتخابات میں حصہ لیں گے

share with us

اسلام آباد:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستانی شدت پسند حافظ سعید پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں ملی مسلم لیگ کی بجایے 'اللہ اکبر تحریک'' کے ذریعہ حصہ لیں گے۔پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں شدت پسند حافظ سعید اللہ اکبر تحریک پارٹی سے حصہ لیں گے۔ جماعت الدعوی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کا سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹریشن ہونا ابھی باقی ہے اور اس میں مزید وقت درکار ہوگ جماعت الدعوی نے ملی مسلم لیگ کے نام سے اپنی سیاسی پارٹی شروع کی تھی لیکن ابھی تک اس کی نامزدگی نہیں ہو پائی ہے۔عام انتخابات کی تاریخ قریب آنے پر تنظیم کی غیر فعال پارٹی کی وجہ سے تنظیم نے اللہ اکبر کے ذریعہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اللہ اکبر نامی پارٹی پاکستانی الیکشن کمیشن میں نامزد ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی الیکشن کمیشن میں اس طرح کی متعدد پارٹیاں نامزد ہیں تاکہ اگر کسی بھی پارٹی کو پریشانی کا سامنا ہو تو وہ ان پارٹیوں کا سہارا لے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملی مسلم لیگ کے صدر جلد ہی اس حوالے سے اعلان کریں گے۔پاکستان میں رواں برس 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے والے ہیں اسی کے پیش حکمراں پارٹی سمیت اپوزیشن اور دیگر سیاسی پارٹیاں متحرک ہوگئں ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا