English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی یورپی یونین کیلئے تمام شرائط پر عمل پیرا ہے،رجب طیب اردوان

share with us

یورپی یونین اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی،ہم نیک نیتی کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھیں گے،ترک صدر کا بیان


انقرہ:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جمہوریت کے معاملے میں ترکی کے ساتھ دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔صدرِ ترکی نے دو نجی ٹیلی ویژن چینلز پر مشترکہ طور پر نشر کردہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے اعلانات میں بتایا کہ ہم اس وقت یورپی یونین کے سامنے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو مطلوبہ شکل میں سر انجام دے رہے ہیں، تاہم یورپی یونین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی۔ہم نیک نیتی کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی ترکی سے متعلق نیت صاف ہے تو پھر انہیں اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا،بصورت دیگرہمیں کوئی دوسرا حل چارہ نکالنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم ڈرون طیاروں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا کے 6 ملکوں میں شامل ہیں، جبکہ ترکی اب قومی سطح پر سمارٹ بم تیار کرنے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا