English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین مسودہ قرار داد کو امریکہ کا ویٹو ناقابل قبول ہے، ترکی

share with us

انقرہ:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی  نے متحدہ  امریکہ کے  فلسطین  کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مسودہ قرار داد کو ویٹو  کرنے  پر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔دفترِ خارجہ  کے تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "غزہ میں 14 مئی کو پیش آنے والے قتل عام کے بعد کویت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  پیش کردہ  مسودہ قرار داد  پر امریکہ کا ویٹو انتہائی افسوس دہ ہے۔ "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے  فلسطینیوں پر ڈھائے گئے تشدد  کے   حوالے سے حساب پوچھنے اور اسرائیل کو اس قسم کی گھناؤنی حرکات سے باز رکھنے  میں ایک بار پھر ناکام رہنے  پر توجہ مبذول کرانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ  میں اصلاحات کو ملتوی نہ کیا جا سکنے والا ایک لازمی امر ہے۔اعلامیہپ میں مزید کہا ہے کہ "عالمی  امن و استحکام و سلامتی کے تحفظ  کے حوالے سے  پہلے درجے  کے ذمہ دار اور اختیاراتی  ادارے اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل  میں پر امن  احتجاجی مظاہرے کرنے والے  معصوم شہریوں کو ہدف بنانے والے قتل عام  اور سیکرٹری جنرل  اقوام متحدہ کی جانب سے زیر محاصرہ زندگی بسر کرنے والے فلسطینیوں کے تحفظ کو  بین الاقوامی میکانزم میں  شامل کرنے کی اپیل کے حامل  مسودے کو ویٹو کیا جانا  ایک  ناقابل قبول  اور ناقابل جواز  فعل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا