English   /   Kannada   /   Nawayathi

سندھیا ہاؤس آتشزدگی: نیرو مودی اور میہل چوکسی کے دستاویزات جل کر خاک

share with us

مہاراشٹرا:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی ممبئی میں واقع انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر سندھیا ہاؤس میں آگ پر تو قابو پالیا گیا ہے، لیکن اس حادثے میں ہوئے نقصانات کا ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔اس آگ میں کئی اہم دستاویز جل کر خاک ہوگئے ہیں، جن میں نیرو مودی اور میہول چوکسی سے منسلک فائلیں بھی شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اسی دفتر میں نیرو مودی سمیت کئی مالی مجرموں سے منسلک کئی قانونی دستاویز موجود تھے،ساتھ میں چوری سے جڑے ہوئے کئی معاملے کی فائلیں بھی اسی دفتر میں جمع تھیں۔خیال رہےکہ جمعہ کی شام تقریبا 4.30 بجے ممبئی فائر بریگیڈ کو سندھیا ہاؤس میں آگ لگنے کی خبر دی گئی تھی۔اس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ موقعے پر پہنچا۔ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کےاہکاروں نے آگ بجھانے کےساتھ ساتھ 6 افراد کی جان بچائی ہے۔دو درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے سنیچر کی صبح  آگ پر قابو پا لیا گیا۔واضح رہےکہ اس عمارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے 300 سے زیادہ اسٹاف کام کرتے ہیں۔بتایا جا رہا ہےکہ گمنامی جائیداد سمیت ٹیکس سے منسلک اہم معاملوں کے دستاویز بھی اسی عمارت میں رکھے جاتے ہیں، مانا جارہا ہےکہ اس آگ میں کئی اہم دستاویز جل کر خاک ہوگئے ہیں، جن میں نیرو مودی اور میہول چوکسی سے جڑی فائلیں بھی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا