English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے پر چین و یورپی یونین متفق

share with us

برسلز:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، موگرینی اور وانگ ای نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دونوں سفارت کاروں نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کیلیے کیے گئے انٹرنیشنل معاہدے کو محفوظ رکھنے کی بہترین کوششیں امریکی دستبرداری کے بعد بھی جاری رکھی جائیں گی۔موگرینی نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شامل سبھی فریقوں کو اپنی اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی، امریکی صدر نے گزشتہ ماہ ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا