English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق بی جے پی ایم ایل اے کے بیٹے نے داروغہ پر تانی ریوالور، مقدمہ درج

share with us

بارہ بنکی:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی سندر لال دیکشت کے بیٹے کے خلاف ایک پولیس اہلکار پر بندوق تاننے اور حیدر گڑھ تھانہ پھونکنے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ حیدر گڑھ سے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی سندر لال دکشت کے بیٹے پنکج دکشت پر الزام ہے کہ انہوں نے کسی دوسرے کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے اقتدار کی طاقت پر داروغہ شيتلا پرساد مشرا پر سرکل افسر کے دفتر میں کل ریوالور تان کر انہیں تھانہ پھونکنے کی دھمکی دی۔جب پنکج سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے خود پر لگے الزام سے انکار کر دیا۔ انہوں نے داروغہ مشرا پر مکمل الزام ڈال دیا اور کہا کہ مشرا نے دوسری طرف سے رشوت لے کر ایک طرفہ کارروائی کی ہے۔ لہذا، ہم نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ مجھ پر لگے تمام الزامات غلط ہیں۔ وہیں، اس پورے معاملے پر داروغہ کا کہنا ہے کہ حیدرگڑھ تھانہ علاقہ کے دولت پور گاؤں کے ایک باشندے نے تحریر دے کر الزام لگایا تھا کہ اس کی زمین پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے۔ جب میں تفتیش کے لئے موقع پر پہنچا تو سابق بی جے پی کے ایم ایل اے سندر لال دیکشت کے بیٹے پنکج وہاں پہلے سے ہی موجود تھے۔مشرا نے کہا کہ پنکج خود بیٹھ کر غیر قانونی طور پر دوسرے کی زمین پر کام کرا رہے تھے۔ جب میں نے وہاں پر تعمیراتی کام رکوانے کے لئے کہا تو اس مالک مکان نے میرے اوپر مارپیٹ کا فرضی الزام عائد کیا اور جود حیدرگڑھ کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہو گیا۔ پنکج  نے اس شخص کو بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال میں ریفر کروا دیا۔ مشرا نے الزام لگایا کہ جب میں اس پورے معاملے کی معلومات سرکل افسر کو دینے گیا تو پنکج دکشت نے وہاں پہنچ کر میرے ساتھ بد تمیزی کی اور میرے اوپر پستول تان دی۔ اس کے بعد، سرکل افسر نے بیچ بچاو کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ وی پی شریواستو نے بتایا کہ کل ہوئے اس واقعہ کی تفتیش کے بعد پنکج دکشت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس جلد ہی ملزم کو گرفتار کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا