English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا کے شہریوں کے لیے بھارت کا 30 دن کا ویزا مفت : وزیراعظم مودی

share with us

نئی دہلی:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز انڈونیشیا کے شہریوں کے لیے بھارت کے 30 دن کے مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہےانھوں نے ساتھ ہی انڈونیشیا کے سیاحوں کو 2019 کے کنبھ میلے میں آنے کے لیے مدعو کیا ہے۔انھوں نے انڈونیشیا میں بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا '' آپ میں سے بہت سے لوگ کبھی بھارت نہیں آئے ہوں گے، میں آپ سب کو آئندہ برس پریاگ میں ہونے والے کنبھ میلے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں''۔انہوں نے بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان خصوصی رشتے کا ذکر کرتے ہوئے رواں برس کے اوائل میں بھارت میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریبات کو یاد کیا، جہاں انڈونیشیا سمیت دس آسیان ملکوں کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کہ سنہ 1950ء میں انڈونیشیا کے صدر، نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں موجود بھارتی نژاد برادری کے افراد انڈونیشیا کے باعزت شہری ہیں، لیکن وہ بھارت میں موجود اپنی جڑوں سے جڑا رہنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران بھارت میں بے مثال تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ انہوں نے اس تناظر  میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)، بھارتی معیشت کی ترقی، کاروبار کرنے میں آسانی اور بھارتی معیشت میں مسابقت کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنی جمہوری قدروں اور تنوع پر فخر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بالی-جاترا کی مثال پیش کی اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تہذیبی رشتوں پر روشنی ڈالنے کے لئے اشیائے خوردونوش اور زبان میں یکسانیت کاذکرکیابھارتی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آج صبح انہوں نے اور صدر ودوڑو نے مشترکہ طورپر پتنگ کی نمائش کا افتتاح کیا ، جس میں رامائن اور مہابھارت  کے مرکزی خیالات شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک ایسا نظام بنا رہی ہے، جو ترقی دوست ہیں اور بد عنوانی سے  پاک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس سے آگے بڑھ کر اب ایز آف لیونگ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔انہوں نے بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کے مختلف شعبوں میں آ رہی ڈرامائی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بھارت کے فعال اسٹارٹ اپ معاشی نظام اور دی انٹرنیشنل سولر الائنس(بین الاقوامی شمسی اتحاد) کے بارے میں بھی بتایا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا دونوں کو ضرورت کے وقت میں مدد کرنے کے لیے حساس رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی کے پاسپورٹ کا رنگ نہیں دیکھتا اور سب کی ضرورت کے وقت پر انسانی بنیاد پر مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا صرف اپنے ناموں سے ایک جیسے نہیں ہے، بلکہ ان کی تہذیب وثقافت ، روایات اور جمہوری قدریں بھی یکساں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا