English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اسکول پر اسرائیلی حملہ

share with us

غزہ:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فورسز فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کے لیے کوئی موقع نہیں چھوڑتے، اسرائیلی فورسز تعلیمی اداروں بالخصوص فلسطینی اسکولوں پر آئے دن حملہ کرتے ہیں۔فلسطین کے غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز نے اسکول پر امتحان کے دوران چھاپہ ماری کی۔ فلسطینی وزارت تعلیم نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے مشرقی علاقے میں بمباری کے دوران ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔ وزارت نے کہا کہ غزہ پٹی کے مشرقی علاقے دیر البالہ کے عبد اللہ بن رواحہ اسکول میں طلبہ امتحان لکھ رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز کی شیلنگ اسکول پر برسنے لگی۔   وزارت کے مطابق اس حملے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت نے اسکول پر بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے کے عالمی قانون کی خلاف ورزی سے بھی نہیں ہچکچاتا۔وزارت نے عالمی حقوق انسانی کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ان حملوں کی مذمت کریں اور اس معاملے میں اسرائیل کے خلاف کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اس سے پہلے بھی فلسطین کے کئی علاقوں میں اسکولوں پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نہ صرف اسکولوں پر حملہ کرتی ہے بلکہ آئے دن کمسن بچوں اور نوجوانوں کو بلا وجہ گرفتار کرلیتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا