English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویتی بندرگاہوں کے متعدد عہدیدار پبلک پراسیکیوشن کے حوالے

share with us

کویت :30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) کویت میں انسداد بدعنوانی کی اتھارٹی (نزاھہ )نے کویتی بندرگاہوں کے متعدد عہدیداروں کو بدعنوانی کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نزاھہ کے ترجمان محمد بوزبر نے بتایا کہ لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اور اتھارٹی کے عہدیداروں کی بابت رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد شواہد سامنے آجانے پر پتہ چلا کہ لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 1.07ملین دینار کا خسارہ ہوا۔ جو ڈالر میں 3.54ملین ڈالر بنتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا